پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے۔ خیبرپختونخوا 42 ہزار370، اسلام آباد24 ہزار218، بلوچستان 16 ہزار407، آزاد کشمیر 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Related Articles

Back to top button