پاکستانی خبریں

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پرُ تشدد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر پرُ تشدد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے جاری بیان میں کہا کہ جدہ قبرستان میں ہونے والےحملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح کےحملے اور انتہاپسندی قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اورعوام سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جانیں بچانے کے لیے بروقت اقدام قابل تحسین ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جزان پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سعودی عرب پر ہونے والےحوثی باغیوں کے حملے میں کئی سویلین زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

Back to top button