گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھاؤں گا، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھاؤں گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھاؤں گا، گلگت کےعوام جموریت کی تحریک چلا رہے ہیں اور یہ ماننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دلایا، قراقرم کےسامنے کہتا ہوں کہ گلگت کو آئین دلواؤں گا، ہم گلگت بلتستان کےعوام کو آئین اور صوبہ دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان میں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا، ہم نے اپنے ہردورمیں لوگوں کو روزگار دیا، بھٹو نے بیرون ملک بھی لوگوں کےلیے روزگارکا بندوبست کیا، نعرہ مشہورتھا بےنظیر آئےگی روزگارلائے گی، گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے جانے کے بعد تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، ہمارے آنے کے بعد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا، ہم نے انقلابی بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پروگرام سے ملک کی غریب خواتین کو امداد مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں