پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان الیکشن: وزیراعظم عمران خان کا اپنے دستِ راست کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے الیکشن میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اپنی ٹیم مضبوط کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دستِ راست کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذلفی بخاری، علی امین گنڈا پور کی مدد کیلئے اور پی ٹی آئی حکومت کی الیکشن مہم چلانے کل گلگت بلتستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبرکو ہوں گے جس کے لیے تمام جماعتیں وہاں بھرپور الیکشن مہم چلارہی ہیں۔

ن لیگ کی مہم کو خود مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی مہم کو بلاول بھٹو زرداری لیڈ کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں علی امین گنڈا پور گلگت بلتستان پہنچے ہیں اور وہ جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button