پاک فضائیہ کے 14 افسران کے عہدوں میں ترقی

پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کی ائیر مارشل جبکہ تیرہ افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار، ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ، ائیروائس مارشل سید عمران ماجد علی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عبدالمعیدخان، ائیروائس مارشل طارق ضیاء، ائیروائس مارشل ندیم اخترخان کے نام بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائہ کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، ائیروائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیروائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا کے نام بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں، ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں