پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے 11 نومبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم حسین کا کہنا ہے کہ ایک روز کے لیے اے سی اور نان اے سی بسیں بند رہیں گی۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانے ختم کیے جائیں، بند بس اسٹاپ بحال کیے جائیں۔

ٹرانسپورٹرز نے فٹنس کا پرانا نظام بحال اور گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں