پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کی کابینہ کے تمام اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کی کابینہ کے تمام اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے بعد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کی کابینہ کے تمام اہم اراکین سے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں یوتھ ونگ مکران کے ڈویژنل صدر محمد بزنجو، گوادر کے ضلعی صدر سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی۔

مسلم لیگ ن کے نائب صوبائی صدر نواب شمبے زئی نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر برائے بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف اپنائے جانے والے بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔ عبد القادر بلوچ نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ ’جو پارٹی میرے چیف کی برائی کرتی ہے اُس کے ساتھ نہیں چل سکتا، میرا باپ بھی قبر سے اٹھ کر آئے اورپاک فوج کے خلاف غداری کا بولے تب بھی یہ کام نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے جو بھی عزت بھی وہ فوج کی وجہ سے ہی ہے‘۔

Related Articles

Back to top button