پاکستانی خبریں

جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔

جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

 

Related Articles

Back to top button