پاکستانی خبریں

پنجاب میں پولیس کی خالی آسامیوں پر دس ہزار بھرتیوں کا عمل شروع

پنجاب میں پولیس کی خالی آسامیوں پر دس ہزار بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ، پہلے فیز میں5700 بھرتیاں کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پنجاب میں میرٹ پر پولیس کی خالی پوسٹوں پر 10ہزاربھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے ،پہلےفیزمیں5700بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کی شمولیت وقت کی ضرورت ہے اور پولیس میں بھرتی نوجوانوں کی جدیدخطوط پرٹریننگ ضروری ہے، روایتی پولیس کلچرمیں تبدیلی،پبلک سروس ڈیلوری بہتربنانی ہے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہواتھا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے

Related Articles

Back to top button