پاکستانی خبریں

یہ ہم پر الزامات تو لگا دیتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ غیرجمہوری نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا مصنوعی بحران کس وجہ سے پیدا ہوا ؟ یہ ہم پر الزامات تو لگا دیتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی کی صدا ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد کا شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب غیرجمہوری نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔

بلین ٹری سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلین ٹری کے درخت پتا نہیں کہاں لگائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اس وقت مشکل میں ہیں اور انہیں اپنی نوکری سے وفا کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی چیمپیئن ثابت کردے کہ خیبر پختونخوا نے گندم کا ہدف پورا کیا یا پھر پاسکو نے گندم ہدف حاصل کیا ہو ؟ گندم کی سب سے زیادہ سپلائی پنجاب سے ہوتی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button