پاکستانی خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پہلےزیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں، دسمبرتک کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کرپھرفیصلہ کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےمتعلق پنجاب میں الارمنگ صورتحال نہیں، 2 سو سے زائد ٹیچرز اور طلبا میں کوروناپایاگیا، یہ صورتحال خطرناک نہیں،مرادراس

مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرماکی چھٹیوں کےحق میں نہیں، پہلےزیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں، دسمبرتک کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کرپھرفیصلہ کیاجائےگا۔

گذشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا تھا کہ اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے۔ اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو سکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سےمتعلق مشاورت کی گئی، جس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں نومبرکےدوسرےہفتےمیں دینے پرغور کیا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 روزمیں کریں گے۔

وفاق نے صوبے میں تعلیمی ادارے دسمبر کے بجائے نومبر میں بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

Related Articles

Back to top button