کورونا وائرس: پاکستان میں مزید26 اموات رپورٹ، جانبحق افراد کی مجموعی تعداد 6ہزار893 ہو گئی

عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار893 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےایک ہزار302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ16 ہزار665 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ16ہزار665 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور15 ہزار317 زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار694ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار22، بلوچستان میں 16 ہزار26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار320 اور آزاد کشمیرمیں 4ہزار491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 385 اور سندھ میں 2 ہزار647 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں