وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، مشاورت جاری ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ

نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جشن ازادی کے تقریب میں شرکت کے لیے ائے تھے، انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کیا، صوبے پر مشاورت جاری ہے۔

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ میر افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکٹ 2017 پر عمل درامد کروانا صوبائی الیکشن کمشنر کا کام ہے، وہ جو ہدایات دینگے اس پر عمل کرنا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا کہ اب تک الیکشن کمیشنر نے 95 سے زائد نوٹسز سیاسی جماعتوں کو بجھوایا ہیں اور سب سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کو بجھوائے ہیں۔.جن کو نوٹسز بجھوائے ہیں ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پر امن بنانے کے لیے سیکورٹی پلان بہت جلد جاری کردیا جائے گا۔

الیکشن شیڈول کے بعد وفاقی وزراء کا دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کام الیکشن کمیشنر کا ہے، ہم صرف الیکشن کمیشنر کی معاونت کے لیے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں