کورونا وائرس: پاکستان میں مزید18 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید18 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار867ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 313نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 37 ہزار573 ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ16ہزار60 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور14 ہزار646 زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 380 اور سندھ میں 2 ہزار639 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار281، اسلام آباد میں 224، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 99 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار471ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار197، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار292، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار889، بلوچستان میں 16 ہزار، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار415 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں