پاکستانی خبریں

شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش اورکمر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی طبی معائنے کی رپورٹ جیل حکام کو دے دی ، شہباز شریف کا طبی معائنہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد رانا کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے کیا۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش کردی جبکہ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی کمر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی تجویز بھی دے دی۔

یاد رہے گذشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں وکیل شہباز شریف نے کہا تھا عدالت شہبازشریف کاطبی معائنہ کرانےکاحکم دے، پولیس ٹیسٹ کرانےکاکہتی ہےلیکن تاحال ٹیسٹ نہیں کرائے گئے، اس وقت شہباز شریف عدالت کےقیدی ہیں جیل کےنہیں۔

شہباز شریف نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا تھا کیس سرجری کامعمول کا چیک اپ باقی ہے،عدالت نےفزیو تھراپی کا حکم دیا مگر آج تک کوئی نہیں آیا، گاڑی کےحوالے سے درخواست ہے کہ بکتر بند میں نہ لایا جائے ، بکتر بند گاڑی سےراستے میں شدید دھچکے لگتے ہیں، آج بھی سارا راستہ لیٹ کر آیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیل میں بھی سارا دن لیٹا رہتا ہوں یہاں بھی لٹا کرلاناچاہتےہیں ، دردکمرکا شکار ہوں بکتر بند سے تکلیف مزید بڑھ سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button