پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی جوش و خروش دیکھا ہے اور امید ہے کہ ہماری انتخابی مہم کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہو گی کیونکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں بھرپور استقبال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایاز صادق کا بیان کون سا قومی راز تھا جو افشاں ہو گیا تاہم ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے لیکن غداری کے نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے حق میں نہیں ہوں تاہم قومی المیہ ہے ہر جگہ پر ہی غلط بیانیاں ہوتی رہتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button