پاکستانی خبریں

وزیر اعظم غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا حکم دیتے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو عوام کی کوئی فکر نہیں وہ صرف حزب اختلاف کی جماعتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حزب اختلاف کی جماعتوں کو دھمکی دیتے ہیں اور آنے والے دنوں کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور ووٹ چور عوام کے گلے دباتے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں۔ آئی جی کو فون کر کے کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند میں لے کر جاؤ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا حکم دیتے ہیں وہ منہ پر ہاتھ پھیر کر آنے والے دنوں کی دھمکی دیتے ہیں لیکن انہیں آٹا، چینی اور دیگر عوامی ضروریات کی کسی چیز کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئی جی کو فون کر کے یہ نہیں پوچھتے کہ آٹے اور چینی کی کتنی فیکٹریوں اور گوداموں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج وزیر اعظم جن سڑکوں سے گزرتے ہیں اور منصوبوں کے افتتاح کر رہے ہیں وہ شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں جنہیں عمران خان چور کہتے ہیں۔ اگر یہ سارے منصوبے کرپشن سے بنے ہوئے ہیں تو ان منصوبوں کا افتتاح نہ کریں اور ان سڑکوں سے نہ گزریں۔

انہوں ںے کہا کہ میڈیا کے گلے بند کرنے اور ملازمین کی ٹانگیں توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ میڈیا کی آواز کو دبایا جا سکے۔

 

Related Articles

Back to top button