پاکستانی خبریں

ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا ہےکہ ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے اور ان بیان کی پشت پناہی پر بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پرمذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قراردادتحریک انصاف کی ایم پی اےمسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ایوان ایازصادق کے اسمبلی فلور پر متنازع بیان کی شدیدمذمت کرتاہے، ایازصادق نےنوازشریف،بھارت کوخوش کرنے کیلئےبیان دیا ہے۔

متن میں کہا گیا ایاز صادق نے پاک فوج کیخلاف بیان دے کرآئین شکنی کی اورتاریخ کومسخ کیا اور مطالبہ کیا ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سےنااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے، ایاز صادق کےبیان کی پشت پناہی پربھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہاتھا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم نہیں لائے ، ابھی نندن کے وقت اہم اجلاس میں عمران خان نہ آئے، شاہ محمود نےکہاابھی نندن کوجانےدیں ورنہ بھارت رات 9 بجے حملہ کردے گا۔

بعد ازاں متنازع بیان پر ایازصادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پربینرز لگ گئے تھے، جس میں ایازصادق کوپاکستان کا میر صادق اور میر جعفر قرار دیتے ہوئے ان کے‌ خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button