بھارت گلگت بلتستان کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا: پاکستان

بھارت گلگت بلتستان کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا: پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی طور مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

بھارت73 برسوں سے زائد عرصہ سے جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ جھوٹے اور من گھڑے بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔

مزید جانیے: گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر اعظم

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے۔

انتظامی سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں