پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا،شیری رحمان کا کہنا الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

وزراء کے بعد وزیراعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے،عوامی اجتماعات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہورہا ہے۔

انتخابی شیڈول کے بعد اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیراعظم اور وزراء کی طرف سے یہ کھلی دھاندلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں