ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے

ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں،ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے جاری ہیں آٹھ سو سے زائد بوریوں پر مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا۔

ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے جاری، موٹروے ریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار۔

زائد قیمت میں اشیاء کی فروخت کرنے پر سروس ایریا سیل، 40 ہزار روپے جرمانہ عائد، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے موٹروے پر ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیا تھا۔

موٹروے پر مسافروں سے اشیائے ضروریہ کی 3 گنا زائد قیمت وصول کی جا رہی تھی، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کاروائیاں۔
انتظامیہ کا گجر خان میں چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ، اسٹاک کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے، مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔

قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں