پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کا ترکی زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، عمران خان نے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہرپر تشویش کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت، انتہاپسندی کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، 2005 کے زلزلے میں ترکی نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، غم کی اس گھڑی میں ترکی کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کے رہنما حضورﷺ سے مسلمانوں کی محبت کی وضاحت کریں، مغرب میں ہولوکاسٹ سے متعلق قوانین موجود ہیں، مغرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑمیں جارحانہ اقدامات سے باز رہنا چاہئے، دونوں رہنماؤں کا وزرائے خارجہ سطح پرملاقات پراتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اسلاموفوبیا سے نمٹنےکی کوششوں پرمشاورت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button