بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد واصلِ جہنم

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد واصلِ جہنم

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، دوران آپریشن انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سرغنہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آپریشن میں بڑی مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں