پاکستانی خبریں

شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بکتر بند گاڑی میں عدالت جانے سے انکار پرردعمل دیتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کافرعونیت اور نمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے، حمزہ شہباز بکتر بند کی بجائے لگژری گاڑی یا طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ! آپ سالگرہ پریاشالامار باغ کی سیر کو نہیں جا رہے، کھربوں ڈالرکی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم اور مجرم ہیں، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، کے مصداق حمزہ شہباز کے نخرے ختم نہیں ہوئے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ موصوف 2سال سےوی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حمزہ شہبازحقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیاجائے گا تو ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی انکشاف کیا تھا شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے ، بیگم صفدر گونگلوں سےمٹی جھاڑنے کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کریں گی، میری اطلاعات کے مطابق ملاقات سےحاصل وصول کچھ نہیں ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا ، عوام کوشریف خاندان کی اندرونی چپقلش سے غرض نہیں، ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button