پاکستانی خبریں

کوئٹہ جلسہ، مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اختر مینگل اور ثنااللہ زہری کے درمیان تنازع ہے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔

Related Articles

Back to top button