پاکستانی خبریں

ایوبیہ میں تاریخی سرنگ تقریباً 20 سال بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی

ایوبیہ نیشل پارک میں برطانوی دور میں تعمیر کی جانے والی تاریخی سرنگ تقریباً 20 سال بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ تاریخی موٹو ٹنل 1981 میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ گندگی اور کچرے میں دفن ہو کر رہ گئی تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سرنگ محکمہ وائلڈ لائف اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے تقریباً 20 سال کے عرصے کے بعد سیاحوں کے لیے کھولی گئی ہے۔قائل

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق یہ موٹو ٹنل انگریزوں کے دور میں مری کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایوبیہ نیشنل پارک کے قریب 1891 میں تعمیر کی گئی تھی۔

 مٹی اور پتھروں سے بنی 240 فٹ لمبی موٹو ٹنل کی چوڑائی 4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ہے اور اس ٹنل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں اطراف پیدل چلنے کے لیے ٹریک بنا ہوا ہے۔

موٹو ٹنل کا افتتاح کرنے والے وفاقی وزیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ٹنل انگریزوں کے دور کا فن شاہکار ہے اور اس ٹنل کے دونوں اطراف پیدل ٹریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس ٹنل کی دوبارہ بحالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Related Articles

Back to top button