پاکستانی خبریں

راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

راولپنڈی میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 راولپنڈی کوٹلی ستیاں کے علاقہ کرور روڈ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آگیا نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں، مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے اسلام آباد آ رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button