پاکستانی خبریں

ہر 10 میں سے 9 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہش مند: سروے

حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 10 میں سے 9 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہش مند ہیں۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں انٹر کے 1000 سے زائد طلبہ کی آراء پر مبنی اپنی نوعیت کا پہلا سروے جاری کیا گیا ہے۔

سروے میں ہر 10 میں سے 9 طلبہ نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا لیکن 83 فیصد طلبہ نے یونیورسٹی تک رسائی کو استطاعت سے باہر قرار دیا۔

سروے کے مطابق 22 فیصد طلبہ نے جامعات کی فیس کی ادائیگی کی ذمہ داری وفاقی حکومت جب کہ 19 فیصد نے صوبائی حکومتوں کو دینے کا کہا۔

Related Articles

Back to top button