پاکستانی خبریں

آپ ﷺ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضورا کرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے۔

آپ ﷺ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی بعثت سسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔

محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کے لیئے ایک مثال بنے، حضوراکرم ﷺ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں ﷺ نے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ آپﷺ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ رسولِ اکرمﷺ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے

 

 

 

Related Articles

Back to top button