پاکستانی خبریں

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی.

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول(عید میلادالنبیﷺ) کے عظیم دن کے موقع پر قیدیوں کے لیے بھی خوش خبری آگئی، ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد صوبوں کو مراسلہ بھجوایا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر نے عیدمیلادالنبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔

کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مجرموں پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی کمی نہیں ہوگی۔

مراسلے کے مطابق سزا کا دوتہائی حصہ مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی، 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی ہوگئی، سزا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والی60سال سے زائد عمر خواتین کی سزائیں بھی کم کردی گئیں۔

بچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button