پاکستانی خبریں

ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے:رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے، ن لیگ کو ایاز صادق کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی قیادت سے معافی کا مطالبہ کرے، ایاز صادق کا بیان سچا ہوہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھارت سے خوف زدہ نہیں ہوا، ہمیشہ بھارت ہی پاکستان سے خوف زدہ ہوا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ن لیگ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیےکیونکہ سازش میں بہت آگےنکل گئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایازصادق نےجو بات کی ہےاردو میں کی ہےسب نےسنی ہے، ایازصادق کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کیس چلناچاہیے۔

Related Articles

Back to top button