پاکستانی خبریں

جنوبی بلوچستان کا دورہ کرکے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کرکے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جنوبی بلوچستان گزشتہ ادوار میں نظر انداز رہا ہے لیکن ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف، وفاقی وزرا اورمعاونین خصوصی نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ جنوبی بلوچستان کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے وہان کے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ خطہ بھی دیگر علاقوں کی طرح ترقی کرے گا۔

انہوں نے گوادر بندرگاہ کو خاص اہمتی کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر ملکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے تجویزکردہ ترقیاتی پیکیج پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

Back to top button