پاکستانی خبریں

آپ گلیوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں آئیں ہمار ے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں، فواد چوہدری کی اپوزیشن کو پیشکش

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپوزیشن رہنماؤں کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ گلیوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں آئیں ہمار ے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید ضرور کریں لیکن ریاستی اداروں کے خلاف بات نہ کریں۔

 فواد چوہدری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اسپیکر کی کرسی کی عزت ہونی چاہیے اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کو کبھی غیر آئینی نہیں کہا تاہم سوال جلسوں میں اداروں کے خلاف تقاریر کا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ اداروں کے خلاف تقاریر پر تھا جبکہ دوسرا اور تیسرا جلسہ قومی زبان اور نامناسب تقاریر کے لیے کیا گیا۔ ہماری کارکردگی پر تنقید ضرور کریں لیکن ریاستی اداروں کے خلاف بات نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے گزشتہ روز جو باتیں کیں ان میں کسی ایک کے ساتھ بھی متفق نہیں ہوں۔ ہم نے تو بھارت پر ان کے گھر میں گھس کر وار کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے جلسے میں کہا ہم اردو کو اپنی قومی زبان نہیں مانتے۔ ہمیں گلہ ان دوستوں سے ہے جن کی خاموشی معنی خیز ہے۔

 

Related Articles

Back to top button