پاکستانی خبریں

بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایازصادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ابھی نندن سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میرے بیان کو تبدیل کرکے پیش کرنے کی کوشش کی۔

ایازصادق کا کہنا تھا کہ ابھی نندن مٹھائی باٹنے نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا، ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹری لیڈرز کی وزیراعظم سے ملاقات تھی مگر وزیرخارجہ کو بھیج دیا، حکومت کس سے ڈکٹیشن لے رہی تھی کیا دباؤ تھا، ہم سے شیئرکرنا مناسب نہ سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے پیغام بھیجاابھی نندن کوریلیزکررہےہیں، وزیراعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا یہ وہ خود جانتے ہیں، وزیراعظم کا یہ فیصلہ سراسر غلط تھا۔

ایازصادق نے مزید کہا کہ نیشنل انٹرسٹ کیلئے سول لیڈرشپ کے فیصلے سے اپوزیشن متفق نہیں تھی ، ابھی نندن کو دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی ذرا انتظار کرلیتے ، جو فیصلہ وزیراعظم نے کیا اس میں سول لیڈر شپ کمزور نظرآئی۔

Related Articles

Back to top button