وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف مغربی ممالک میں مذہب کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے۔
شبلی فراز نے تحریر کیا کہ خود کو مہذب اور عالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام سیکھیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کی ہے سب توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں