پاکستانی خبریں

حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں مریم نواز اہم کردار ادا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ذرایع کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں پنجاب میں عوامی رابط مہم شروع کی جائے گی، ن لیگ کے زیر اہتمام مختلف ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے۔

ذرایع کے مطابق ن لیگ کا پہلا پارٹی ورکر کنونشن 31اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔جبکہ 5 نومبر کو مظفرگڑھ، 26نومبر کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 3دسمبر کو فیصل آباد اور 6 دسمبر کو ساہیوال میں ورکرزکنونشن ہوگا۔ اسی طرح 9دسمبر کو سرگودھا،11 دسمبر کوگوجرانولہ میں ورکر زکنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

میں چاہتا ہوں اپوزیشن روز جلسہ کرے اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو، وزیراعظم

ذرایع نے مزید کہا ہے کہ ورکرز کنونشنز میں مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ مریم نواز 3 نومبر کو گلگت بلتستان بھی جائیں گی، تاہم مریم نواز اس منصوبہ بندی کا بھرپور جائزہ لیں گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اپوزیشن کے حکومت مخالف اقدامات بری طرح ناکام ہورہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button