پاکستانی خبریں

بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن،2 مظلوم کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر آج بھی نہ تھم سکا،سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع بڈگام میں قابض فوجیوں نے مزید دو جوانوں سے جینے کا حق چھین لیا۔

کشمیر کی جلتی وادی میں قابض افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا ہی کر دی،قابض بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی۔

قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں سے جینے کے حق سے محروم کر دیا،کشمیری نوجوانوں کو ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر جعلی تلاشی سمیت کئی گھروں کو آگ لگا دی۔

احتجاج کے ڈر سے قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں اضافی فوج تعینات کردی۔

ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی عوام کے حوصلے بلند ہیں،، جبکہ کشمیر کی موجودہ صورت حال امن پسند اقوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

Back to top button