پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ: قتل کے الزام میں قید ملزم 12 سال بعد بری

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں قید ملزم کو 12 سال بعد بری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم محمد یاسین کا رات ڈیڑھ بجے گلی میں معمولی تنازع پرجھگڑا ہوا جس پر قتل کا مقدمہ 7 ملزمان کے خلاف درج ہوا لیکن عدالتوں سے تمام شریک ملزمان بری ہوچکے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت دی لیکن ہائیکورٹ نے عمرقید میں تبدیل کردیا اورملزم محمد یاسین 2008 سے اوکاڑہ جیل میں قید تھا۔

دورانِ سماعت جسٹس منظور ملک نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق فائرنگ بری ہونے والے ملزمان نے بھی کی تھی اور رات کے اندھیرے میں کیا معلوم کس کی گولی سے بندا قتل ہوا۔

عدالت نے ملزم یاسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔

Related Articles

Back to top button