پاکستانی خبریں

حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ عشق رسول ﷺجمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا اور تمام صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے جس میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہو گی۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزرا کو بھی خط سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کےمعاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر خاتم النبین نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں۔

Related Articles

Back to top button