پاکستانی خبریں

کراچی کے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح

شہر قائد کے باسیوں کے لیے سی ایس ایس امتحان کے حوالے سے خوش خبری دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فریئر ہال میں ایک خصوصی کارنر قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والے افراد کے لیے یہاں مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ موجودہ اور سابق بیورو کریٹس، سفارت کار اور سینئر افسران کورسز کے شرکا کی مدد کریں گے۔

انھوں نے کہا سی ایس ایس کورس کے شرکا کو کتابیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی، کام یابی کے لیے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے، گوگل آپ کو انفارمیشن فراہم کرتا ہے، علم نہیں، اس لیے کامیابی کے لیے اپنے سبجیکٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کراچی کے شہری سی ایس ایس امتحان میں کام یابی کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، سینئر افسران اور بیوروکریٹس اپنے تجربات کی روشنی میں شرکا کو امتحان کی تیاری کرائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سی ایس ایس آپ کی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان ہے، اس میں سُرخ رُو ہونا فخر کی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button