پاکستانی خبریں

فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا، وزیر اعظم عمران

وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی وزیر اعظم کے بیان کی شدید تنقید کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔ جہالت پر مبنی بیانات، نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کوفروغ دیں گے۔

Related Articles

Back to top button