پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے کرونا وائرس کے دوران محنت کی، سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا کے نمائندوں نے بھی کرونا وائرس کے دوران جنگ لڑی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس مشکل وقت ہے لاکھوں نہیں کروڑوں کی نوکریاں چلی گئیں، اداروں کے پاس ورکرز کو دینے کو پیسے نہیں تھے۔ بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر چندہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن اور مہنگائی نے چیلنجز کھڑے کیے۔ اپوزیشن ایجنڈا لے کر آئے کہ کرپشن اور مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے، ان ایشوز پر بیٹھ کر بات ہو تو سمجھ میں آتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اب 2 سال ہوگئے ہیں گھر جاؤ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔ دسمبر تک حکومت کے جانے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکنامک پالیسی میں 3 گنا زیادہ کارکردگی دکھانا ہوگی، اسلامی ممالک سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں۔ مسلم امہ میں ایک ٹکراؤ کی صورتحال کو ختم کرنا چاہیئے۔

Related Articles

Back to top button