کروڑوں کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے کروڑوں کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔

مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز بی اے 260 سے لندن جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کی تلاشی لی تو مسافر نے مہارت سے جوتوں میں ہیروئین چھپا رکھی تھی جو برآمد کر لی گئی۔

مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ مسافر جوتوں میں ہیروئین چھپا کر بیرون ملک لے جارہا تھا۔

اے ایس ایف حکام نے شک کی بنیاد پر چیک کیا تو ملزم سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

ایک اور واقعے میں،

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی تین ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق پسنی میں کارروائی کے دوران گاڑیوں میں چھپائی گئی تین ہزار 180 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ عملے نے تین سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جو بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے برآمد شدہ منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلو گرام چرس شامل تھی۔

اس ضمن میں ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کو لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلنگ کے لیے ملزمان منشیات کو لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کے خواہش مند تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں