پاکستانی خبریں

طلبا کوفیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس،والدین پریشان

سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

سندھ حکومت نے وبا کے پیش نظرسندھ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ سے 20 فیصد فیس رعایت کی شق ختم کردی ، محکمہ تعلیم سندھ نےنجی اسکولوں کیلئے رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا صوبائی کابینہ کےاجلاس میں فیس رعایت ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا، فیسوں میں کمی نہ کرنےکےنوٹیفکیشن کااطلاق یکم اکتوبرسےہوگا۔

خیال رہے کورونا وبا کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔

سندھ حکومت نے نجی اسکولزایکٹ میں کابینہ کی منظوری سے ترمیم کی تھی ، ترمیم کے تحت نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا اختیار محکمہ تعلیم کو دے دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ طلباء و طالبات کو فیسوں میں20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Back to top button