گوجرانوالہ: 24 گھنٹے میں عالمی وبا کورونا کے 20 نئے کیسز رپورٹ

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ ریجن میں کورونا کیسزکی تعداد 9 ہزار 887 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار 235 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 10 ہزار 101 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 334 اور سندھ میں 2 ہزار 594 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 764 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں