پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم کا جلسہ کل کوئٹہ میں ہو گا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کل کوئٹہ میں ہو گا۔

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب قلات پہنچ گئے اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ آج کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سکردو سے خصوصی پرواز کے ذریعے کل کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل پی ڈی ایم اپنا پہلا جلسہ گوجرانوالہ اور دوسرا جلسہ کراچی میں کر چکی ہے۔

مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ کامیاب ہو گا جبکہ این آر او کی ضرورت کسی اور کو نہیں بلکہ خود عمران خان کو ہے۔

Related Articles

Back to top button