پاکستانی خبریں

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان، سینٹرل پاور پرچیزنگ کی درخواست نیپرا میں جمع

بجلی صارفین ہوجائیں ہوشیار دام ایک بار پھر بڑھنے کو ہیں تیار درخواست جمع حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور پریشانی،بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان،فی یونٹ ایک روپیہ چھتیس پیسے اضافہ ہوسکتا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی،نیپرا انتیس اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں پانی سے سینتیس فیصد،کوئلےسے سترہ اعشاریہ بیالیس فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی شرح پانچ اعشاریہ بیاسی فیصد جبکہ مقامی گیس سے پیدا کی جانے والی بجلی کی شرح دس فیصد تھی۔

Related Articles

Back to top button