پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو کی پی پی پی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو میں بینظیر چوک کے قریب پی پی پی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل کی رہائش گاہ آئے اور ان کے بڑے بھائی غلام حیدر کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو میں انجینئر اسماعیل کے بھائی غلام حیدر کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم غلام حیدر کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ خدا آپ کو اس عظیم سانحے کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا کرے۔

Related Articles

Back to top button