پاکستانی خبریں

سابق رکن اسمبلی کو گھر کے باہر سے مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو گھر کے باہر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔ اسلحہ کے زور پرلوٹنے والے ملزمان واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ان کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ انہیں لوٹنے والے چار ملزمان دو موٹر سائیکلوں پہ سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں ملزمان نے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹی ہیں۔

Related Articles

Back to top button