وزیراعظم نے گورنر سندھ کو فوری اسلام آباد کیوں طلب کرلیا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید جانیے: آرمی چیف کا آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم

اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اب وزیراعظم نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول نے آرمی چیف سے آئی جی سندھ کے گھر گھیراؤ پر تحقیقات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کچھ دیر میں اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں ساری صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں